دکانداروں نے سگریٹس کی قیمت میں 20روپے تک اضا فہ کر دیا

دکانداروں نے سگریٹس کی قیمت میں 20روپے تک اضا فہ کر دیا

  

لاہور (وقائع نگار)وفاقی بجٹ میں سگریٹس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مختلف برانڈز کے سگریٹ مارکیٹ میں نایاب ہوگئے ہیں ۔جبکہ مالی سال کے آ غاز سے قبل ہی سگر یٹس کی قیمتو ں میں دکانداروں نے خو د سا ختہ مہنگائی کر کے فی پیکٹ قیمت میں 5سے 20روپے تک اضا فہ کر دیا ہے جس کے باعث سگر یٹ نو ش شہر یو ں میں تشو یش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق آئندہ سال کے وفاقی بجٹ میں سگریٹس کی قیمتوں میں جو اضافہ تجویز کیا گیا ہے اس سے مختلف برانڈز کے سگریٹ مہنگے ہوگئے ہیں اور بجٹ کی منظوری سے قبل ہی مارکیٹ میں گولڈ لیف،مارون،ریڈ اینڈ وائٹ،گولڈ فلیک اور کیپٹن سمیت دیگر برانڈز کے سگریٹ غائب ہیں ۔اور بلیک میں مہنگے دامو ں فروخت کر رہے ہیں ۔چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ منافع خور ڈیلروںنے پچھلے کئی روز سے ذخیرہ کئے گئے سگریٹس کی سپلائی روکی ہوئی ہے،اس صورتحال سے سگریٹ نوش سخت پریشان ہیں اوربلیک میں سگریٹ خریدنے پر مجبور ہیں، سگریٹ نوشوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے انکے لئے نیا مسئلہ کھڑا کردیا ہے اور انہیں انکے پسندیدہ برانڈ کے سگریٹ نہیں مل رہے۔ پر ائس کنٹرول کمیٹیو ں کو چائیے کہ سگریٹس زخیرہ اور مہنگے دامو ں فروخت کر نے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیں ۔

مزید :

صفحہ اول -