شہبازشریف کی زیر صدارت امن وامان پراجلاس 3گھنٹے سے زائد جاری رہا

شہبازشریف کی زیر صدارت امن وامان پراجلاس 3گھنٹے سے زائد جاری رہا

  

لاہور) پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ےہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا -3گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا-اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے امن وامان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانا اور عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لہذا پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں-وزیراعلیٰ نے صوبے میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کا حکم دےتے ہوئے کہاکہ امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور متعلقہ ادارے آپس میںقریبی رابطہ رکھتے ہوئے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں- انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو انتہائی متحرک اور فعال کردا ر ادا کرنا ہوگا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے کے داخلی او ر خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے-قیام امن کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی- انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری داخلہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحا ل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی - صوبائی وزراءرانا ثناءاﷲ ،کرنل (ر)شجاع خانزادہ ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی -

مزید :

صفحہ اول -