پنجاب حکومت کا بجٹ میں غیر منقولہ جائیداد کی رجسٹری پر ٹیکس سو فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بجٹ میں غیر منقولہ جائیداد کی رجسٹری پر ٹیکس سو فیصد تک بڑھانے ...

  

                لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں غیر منقولہ جائیداد کی رجسٹری پر عائد ٹیکس 100 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں لاہور کو پانچ حصوں میں تقسیم کر کے تمام کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز پر نئی شرح سے ”ڈی سی ریٹ“ وصول کئے جائیں گے، پانچ زونز میںیہ ریٹ ٹیکسوں کی پرانی شرح سے 80 سے 100 فیصد زیادہ ہونگے، ذرائع کے مطابق رجسٹری ریٹ بڑھنے سے پراپرٹی ٹیکس کے والیم میں بھی اضافہ ہوگا چاہیے اس کی شرح جتنی بھی ہو ۔شہری حلقوں اور پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے افراد میںڈی سی ریٹ کی نئی شرح کے حوالے سے گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -