لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار شہید

11 جون 2014 (09:49)

مالاکنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سخا کوٹ میں مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ کے علاقے سخاکوٹ کے کلے غارو میں رات دیر گئے نا معلوم مسلح افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ارشد اور عمران شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں لیویز اہلکاروں کی لاشیں درگئی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو¿ کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی نامعلوم افراد نے لوئر کرم ایجنسی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید جب کہ ایک سرکاری ملازم کو زخمی کر دیا تھا۔

مزیدخبریں