کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن میں تکنیکی خرابی ،کئی علاقے 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم

کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن میں تکنیکی خرابی ،کئی علاقے 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم
کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن میں تکنیکی خرابی ،کئی علاقے 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن کی مرمت کا کام دوسرے روز بھی مکمل نہ سکا جس کے باعث آدھے سے زیادہ لاہور کی بجلی بدستور غائب ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 220 کلو واٹ کے کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن میں گرشتہ روز دن 12 بجے کے قریب فنی خرابی کے بعد آگ لگ گئی تھی لیکن گرڈ سٹیشن کی مرمت کا کام دوسرے روز بھی مکمل نہیں ہو سکا جس کے باعث آدھے سے زیادہ لاہور شہر کی بجلی غائب ہے۔ گرڈ سٹیشن کی خرابی کے باعث جو علاقے متاثر ہیں ان میں صدر، کینٹ، فتح گڑھ، مغل پورہ، ہربن پورہ، جوہر ٹاﺅن، فیصل ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن، سمن آباد، بند روڈ، گلشن راوی، جوڑے پور، دھرم پورے، گجر پورہ، صحافی کالونی، ہرنس پورہ، اچھرہ اور مالی پورہ شامل ہیں۔کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن میں خرابی کے باعث 8 گرڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی آرہی ہے وہاں بھی 220 کے بجائے 140 وولٹ آ رہے ہیں جس سے نہ تو پنکھے چل سکتے ہیں اور نہ ہی فریج جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 11 بجے تک گرڈ سٹیشن کی مرمت کا کام مکمل کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی جب کہ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر ایک بجے تک گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -