عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرضہ منظورکر لیا

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرضہ منظورکر لیا
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرضہ منظورکر لیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کے لیے700 ملین امریکی ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ قرضہ رعایتی اور سستا ہے جو پاکستان 25 سال کے دوران واپس کرے گا،نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیر کو ہونے والے اجلاس میں اس قرضے کی منظوری دی ہے۔4500 میگا واٹ کے دانسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 60کروڑ جبکہ سندھ واٹر ایریگیشن منصوبے کے لیے 10کروڑ امریکی ڈالر کے قرضے کی منظوری دی گئی۔خیال رہے کہ عالمی بینک اس سے قبل یکم مئی 2014 ءکو پاکستان کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر کی منظوری دے چکا ہے،جب کہ بنک پانچ سالوں کے دوران مجموعی طور پر 12ارب ڈالر کے قرضے دئیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیرِ خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ دانسو ہائیڈرو پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے جبکہ سندھ واٹر ایریگیشن منصوبے سے صوبے میں ایریگیشن کی بہتری میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ وزارت ِخزانہ یو ایس ایڈ کے ساتھ دایا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں رواں برس ستمبر میں واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور ہونے والا قرضہ وزیرِ اعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر عالمی ادارے کے اعتماد کا اظہار ہے، حکومت ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔

مزید : بزنس