کراچی ایئر پورٹ حملہ، کالعدم تحریک طالبان کیخلاف مقدمہ درج

کراچی ایئر پورٹ حملہ، کالعدم تحریک طالبان کیخلاف مقدمہ درج
 کراچی ایئر پورٹ حملہ، کالعدم تحریک طالبان کیخلاف مقدمہ درج

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کی قیادت اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ پر اتوار کے روز ہونے والے حملے کا مقدمہ اے ایس ایف حکام کی مدعیت میں ائیر پورٹ تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان کی قیادت اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کو نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ 324، 302 اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب ایئر پورٹ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشت گردوں کو ایئر پورٹ پہنچانے والی گاڑی کے ڈرائیور کا خاکہ تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ادارے مختلف پہلوﺅں سے تفتیش کر رہے ہیں، حکام کے مطابق نادرا سے دہشت گردوں کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا۔ تفتیشی حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور ایئر پورٹ کے قریب ہی کسی مقام پر ٹھہرے ہوئے تھے کیونکہ بھاری اسلحے کے ساتھ لمبا سفر ممکن نہیں ہے،تفتیش کاروں نے دہشت گردوں کی لاشوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -