آرمی چیف کے زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جاری

آرمی چیف کے زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جاری
آرمی چیف کے زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جاری

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک افواج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) میں جاری ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں،کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز شریک ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں ملکی سیکیورٹی کی صورت حال اور سرحدوں سے متعلق غور کیا جائے گا، آج ہونے والا اجلاس موجودہ صورت حال کے تناظر میں انتہائی اہم ہے جس میں حالیہ حملوں اور کالعدم طالبان و دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق حکمت عملی اور پالیسی سے متعلق غور کیا جائے گا۔ کانفرنس میں ملکی سلامتی کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -