نواز شریف کا بھارتی ہم منصب کو خط، تمام مسائل حل کرنے کو تیار ہیں : وزیراعظم پاکستان

نواز شریف کا بھارتی ہم منصب کو خط، تمام مسائل حل کرنے کو تیار ہیں : وزیراعظم ...
نواز شریف کا بھارتی ہم منصب کو خط، تمام مسائل حل کرنے کو تیار ہیں : وزیراعظم پاکستان

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھاہے اور مہمان نوازی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کے عوام کا مستقبل معاشی خوشحالی سے وابستہ ہے ، عوام کے مفادات کے لیے تمام مسائل مل کر حل کرنے کو تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے نریندرامودی کے وزیراعظم ہاﺅس پہنچائے گئے خط میں وزیراعظم نوازشریف نے لکھاکہ وہ گذشتہ ماہ کیے گئے اپنے دورہ بھارت سے مطمئن ہیں ، باہمی دلچسپی کے امورپربامقصدبات چیت ہوئی اور ملاقات خوشگوار رہی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ دونوں ممالک کے کروڑوں عوام کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں ، کوششوں سے دونوں ممالک خوشحال ہوسکتے ہیں ۔ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کا مہمان نوازی پر شکریہ اداکرتے ہوئے لکھاکہ آپ نے برصغیر کی روایت برقرارکھی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پروٹوکول کا خیال بھی نہیں رکھا اور خط اپنے ہاتھ سے لکھا۔

مزید :

بین الاقوامی -Headlines -