پولیس اہلکارنے لڑکی کو زیادتی کے بعد پہاڑ سے نیچے پھینک دیا

پولیس اہلکارنے لڑکی کو زیادتی کے بعد پہاڑ سے نیچے پھینک دیا
 پولیس اہلکارنے لڑکی کو زیادتی کے بعد پہاڑ سے نیچے پھینک دیا

  

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تھا نہ غازی کے علاقے میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پہاڑ سے نیچے پھینک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فرحان عادل نامی پولیس اہلکار نے 22 سالہ انوشہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے سری کوٹ ٹاپ کے مقام سے نیچے پھینک دیا، مقامی افراد نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کا تعلق صوابی سے ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف