مختلف مقاما ت پر امن کمیٹی کے ارکان پر حملے ،چار حملہ آوروں سمیت چھ افراد جاں بحق

مختلف مقاما ت پر امن کمیٹی کے ارکان پر حملے ،چار حملہ آوروں سمیت چھ افراد جاں ...
مختلف مقاما ت پر امن کمیٹی کے ارکان پر حملے ،چار حملہ آوروں سمیت چھ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جنوبی وزیرستان،سوات (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک مختلف مقاما ت پر دہشت گردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے ارکان پر حملے کے نتیجے میں چار حملہ آوروں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،پہلے واقعے میں کوٹ اعظم گاﺅں میں امن کمیٹی کے سربراہ کمانڈر عطا اللہ کے گھر پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا ، جوابی کاروائی میں دو حملہ آور مارے گئے،دوسری جانب سوات کے علاقے بانڈے میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دواراکین کو قتل کردیا، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق 15 سے 20 افراد پر مشتمل مسلح گروہ نے صبح کی نماز کے وقت کوٹ اعظم گاﺅں کے وسط میں واقع امن کمیٹی کے کمانڈر عطاءاللہ کے گھر پر ہینڈ گرنیڈز پھینکنے کے بعد حملہ کر دیا تاہم عطاءاللہ کے محافظوں اور گاﺅں کے لوگوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور مارے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور مقامی آبادی کے درمیان 45 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور جب سورج طلوع ہونے پر روشنی پھیلنے لگی تو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے واپس پلٹ گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق جنوبی وزیرستان تھا اور ان کی شناخت محمود اور نذیر کے نام سے کر لی گئی ہے۔علاوہ ازیں سوات کے علاقے بانڈی میں امن کمیٹی کے اراکین گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ بھاری اور جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے چاروں جانب سے حملہ کردیاجس میںامن کمیٹی کے دو رکن جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں اے این پی کے رہنما نعمت علی خان اور امن کمیٹی کے رکن خلیل اللہ بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید :

جرم و انصاف -