فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق
فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں آج بھی فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا جائے گا۔ادھرسچل گوٹھ کے علاقے میں ایک مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی نظر آتا ہے تاہم شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناءمحمود آباد نمبر 2 سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

مزید :

کراچی -