فحش ویڈیو کیس: ادکارہ میرا مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار

فحش ویڈیو کیس: ادکارہ میرا مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار
فحش ویڈیو کیس: ادکارہ میرا مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا نے عدالت میں زیر سماعت متنازع ویڈیوکیس تمام مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے وکلاءسے مشاورت مکمل کرلی ہے اور وہ جلد لاہور پہنچ جائیں گی جہاں وہ پریس کانفرنس کاارادہ بھی رکھتی ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق فحش ویڈیو سمیت میرا کے خلاف متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں اور کئی بار کے نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ،مختلف وجوہات کو بنیاد بنا کرمیرا ان مقدمات کا سامنا نہیں کررہی تھیں لیکن اب اُنہوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اوروکلاءکی مشاورت سے لاہور آنے کافیصلہ کرلیاہے۔ میرا اور نوید پرویز کے خلاف فحش ویڈیو کے حوالے سے مقدمہ درج کرایا گیا تو میرا بیرون ملک چلی گئیں جہاں وہ کافی عرصہ مقیم رہیں، واپسی پر کراچی میں لینڈکیااوروہیں قیام کرلیا ۔ بتایاگیاہے کہ میرا نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی کراچی میں درخواست دی ہے ۔

مزید :

تفریح -