کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق، 3 زخمی

کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق، 3 زخمی
کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق، 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی: ڈھوک للیال میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے ڈھوک للیال میں علی الصبح کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے باعث گھر میں سونے والے 2 بچے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کےلئے بینظیر ہسپتال منتقل کیا جہاں مزید تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 6 سال کے درمیان ہیں جن کی شناخت ندیم، نادیہ، سعدیہ، وحید اللہ اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں مزید 2 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -