برطانوی ریلوے سٹیشنزچوروں کے لیے سونے کی کان بن گئے

برطانوی ریلوے سٹیشنزچوروں کے لیے سونے کی کان بن گئے
برطانوی ریلوے سٹیشنزچوروں کے لیے سونے کی کان بن گئے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ کے ریلوے سٹیشنز چوروں کے لئے سونے کی کان بن گئے، تین ماہ میں ٹکٹ مشینوں سے ہزاروں پاو¿نڈز لوٹ لئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روشنیوں کے شہر میں تو چور اے ٹی ایم پر ہاتھ صاف کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن لندن کے لٹیروں نے زیادہ طاقتور آلات اپنائے اور ٹکٹ مشین پر ایک نہیں بار بار ہاتھ صاف کرگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد پر مشتمل گروہ رات گئے ریلوے سٹیشن پر موجود ٹکٹ مشینوں کو طاقتور کٹر سے کاٹتا ہے اور رقم نکال کر نو دو گیارہ ہوجاتا ہے، یہ شاطر گینگ اپریل سے اب تک شمالی لندن اور ہرٹ فورڈ شائر کے چھ ریلوے سٹیشنز سے تین ہزار پاو¿نڈ سے زائد لوٹ چکا ہے جبکہ ان وارداتوں میں مشینوں کو ایک لاکھ پاو¿نڈ کا نقصان ہوا لیکن سی سی ٹی وی فوٹجز کے باوجود پولیس ملزمان کا پتا لگانے میں اب تک ناکام ہے۔ 

مزید : تفریح