وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان المبارک میں 5 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان المبارک میں 5 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان المبارک میں 5 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 5 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا جائے گا، صوبے بھر 360 رمضان بازاروں میں آٹے کے تھیلوں سمیت اشیاءضروریہ کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زیر صدارت رمضان پیکج کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماہ مقدس میں گھی کے نرخوں میں 15 روپے فی کلو گرام، مرغی کا گوشت 30 روپے جبکہ انڈوں میں فی درجن 16 روپے کمی لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو مفت سحری اور افطاری کی سہولت کے لیے 2000 مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں سیکیورٹی اور گاڑیوں کی پارکنگ کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیوں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے بھی جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ کابینہ کمیٹی رمضان پیکج پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لے کر انہیں جلد حتمی شکل دے۔