تحریک انصاف شہباز شریف کے نقش قدم پر چل نکلی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا لیااور شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہاتھوں میں پنکھے لے کر شدید نعرہ بازی کی،۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے عوام کو شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے جس میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے لیے استعمال ہونے والے سابقہ حربے استعمال کئے اور ہاتھ میں پنکھا لے کر شدید نعرہ بازی کی۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے اعلان کیا کہ ہے یہ کیمپ 26 جون تک جاری رہے گا۔