ایئر پورٹ کارگو شیڈ کے ملبے سے ایک اور لاش مل گئی

ایئر پورٹ کارگو شیڈ کے ملبے سے ایک اور لاش مل گئی
 ایئر پورٹ کارگو شیڈ کے ملبے سے ایک اور لاش مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک )جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارگو شیڈ کے ملبے سے ایک اور لاش ملی ہے جس کی شناخت اے ایس ایف کے انسپکٹر محمد جمن کے نام سے ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی نے سول ایوی ایشن کے ترجمان کے حوالے سے بتا یا کہ لاش کی شناخت اے ایس ایف کے سب انسپکٹر محمد جمن کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ سب انسپکٹر محمد جمن کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد سے لاپتہ تھے جن کی لاش آج کارگو شیڈ کے ملبے سے مل گئی ہے۔ اس طرح کارگو شیڈ میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 جبکہ مجموعی طور پر 30 ہو گئی ہے۔

مزید :

کراچی -