ایئر پورٹ گودام میں پھر آگ بھڑک اٹھی

ایئر پورٹ گودام میں پھر آگ بھڑک اٹھی
 ایئر پورٹ گودام میں پھر آگ بھڑک اٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سول ایوی ایشن فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا، حکام کی نااہلی پہلے ہی اندر پھنسے سات افراد کی جان لے چکی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے ملحق کارگو کمپلیکس میں لگنے والی آگ پر دو دن گزرنے کے باوجود تیسرے روز بھی مکمل قابو نہیں پایا جا سکا، آگ سے کمپلیکس کا سٹریکچر گر چکا ہے اور بڑی تعداد میں موبائل فون جل گئے ہیں، ان کی بیٹریوں سے چنگاری نکلنے کے باعث بار بار آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ کارگو کمپلیکس میں مختلف کمپنیوں کا بچا ہوا سامان موجود ہے جس کے آگ پھیلنے پر تباہ ہونے کے خدشات ہیں۔ کارگو کمپنیوں کے نمائندے بار بار سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام سے آگ پر مکمل قابو پانے کے اقدامات کرنے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں لیکن اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ آگ کی وجہ سے صفائی اور ملبہ ہٹانے کا کام بھی نہیں ہو سکا ہے۔

مزید :

کراچی -