شہریوں کے لیے سکھ کا سانس ، آدم خور بھائیوں کو12،12سال کی قید

شہریوں کے لیے سکھ کا سانس ، آدم خور بھائیوں کو12،12سال کی قید
شہریوں کے لیے سکھ کا سانس ، آدم خور بھائیوں کو12،12سال کی قید

  

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک )خصوصی عدالت نے  بھکر کے آدم خور بھائیوں کو 12، 12 سال کی قید سنا دی۔نجی ٹی وی  چینل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اکمل خان نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے پولیس ، بچے کے والد اور دیگر گواہوں کے بیا نات ریکارڈ کیے جس کے بعد عدالت نے آدم خور بھائیوں کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ دونوں بھائیوں کو میانوالی جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھکر کے رہائشی دونوں بھائیوں کو قبروں سے مردہ نکال کر کھانے پر گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی ان دونوں بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کو قبروں سے مردہ نکال کر کھانے پر جیل بھیجا گیا تھا۔

مزید : سرگودھا /اہم خبریں