ملز مالکان کا رمضان المبارک میں گھی ،کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

ملز مالکان کا رمضان المبارک میں گھی ،کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ
ملز مالکان کا رمضان المبارک میں گھی ،کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملز مالکان نے حسب معمول رمضان المبارک میں بھی اپنامنافع بٹورنے کی روایت برقراررکھتے ہوئے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیااوراس سلسلے میں یکم جولائی سے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی کلو اضافہ کردیاجائے گا۔ منگل کو آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف نواب شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی بڑھنے کی وجہ سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے میں ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں سالانہ 12 ارب روپے جمع کروانے والی یہ صنعت ٹیکسوں کا اضافی بوجھ پڑنے کی وجہ سے انتہائی مشکل سے دو چار ہوگئی ہے۔

مزید : بزنس