حکومت پنجاب کادہشتگردی میں ملوث افراد کورمضان کے بعد پھانسی دینے کی سفارش کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کادہشتگردی میں ملوث افراد کورمضان کے بعد پھانسی دینے کی سفارش ...
حکومت پنجاب کادہشتگردی میں ملوث افراد کورمضان کے بعد پھانسی دینے کی سفارش کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکو مت نے وفاق سے دہشت گردی میں ملوث سزائے موت کے قیدیوں کو رمضان المبارک کے بعد پھانسی دینے کا سلسلہ شروع کرنیکی سفارش کرنیکا فیصلہ کرلیاہے ۔ ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد ڈاکٹر عثمان‘ دربارسخی سرور پر دہشت گردی کرنیوالے بہرام خان‘ واہ کینٹ پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد عمر سمیت 100کے قر یب سزائے موت کے قیدی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے ایسے تمام دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی سفارش کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث قیدیوں کو جیلوں میں رکھنا بھی خطرے سے خالی نہیں ۔

مزید : لاہور