موجودہ حکومت صرف تختیاں نہیں لگا رہی:اسحق ڈار،سنا ہے بی گالہ میں عمران خان کے پاس اعلیٰ نسل کے کتے ہیں:عمر ایوب

موجودہ حکومت صرف تختیاں نہیں لگا رہی:اسحق ڈار،سنا ہے بی گالہ میں عمران خان کے ...
موجودہ حکومت صرف تختیاں نہیں لگا رہی:اسحق ڈار،سنا ہے بی گالہ میں عمران خان کے پاس اعلیٰ نسل کے کتے ہیں:عمر ایوب

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف تختیاں نہیں لگا رہی، ٹھوس منصوبے بنا رہی ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی قوت فیصلہ یا تو کمزور ہے یا پھر ہے ہی نہیں، راولپنڈی میں آلو اور گرینیڈ کے ریٹ ایک جیسے ہیں۔ عمر ایوب کہتے ہیں خیبرپختونخوا حکومت کی دونوں ٹانگیں قبر میں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے، عالمی بینک نے داسو ڈیم کا منصوبہ منظور کرلیا ہے، جس پر 588 ملین ڈالر خرچ ہوں گے، داسو ڈیم کا منصوبہ پنجاب میں نہیںخیبر پختونخوا میں ہے ، جو کام موجودہ حکومت کر رہی ہے، وہ بہت پہلے ہو نے چاہئے تھے۔بجٹ سیشن کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے بھی اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو موجودہ اسمبلی سے نہیں ڈرنا چاہئے، حکومت نے ایک بھی ادارے کا سربراہ میرٹ پر نہیں لگایا، شجاعت عظیم کا کورٹ مارشل ہوچکا ہے وہ چپڑاسی تک نہیں لگ سکتے، وزیراعظم کو بھارت جاکر نوید جنڈال سے ملاقات کے بجائے، کشمیری رہنماو¿ں سے بھی ملنا چاہئے تھا، راولپنڈی میں آلو اور گرینیڈ کے ریٹ ایک جیسے ہیں۔ن لیگ کے رکن عمر ایوب نے تحریک انصاف کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاو¿س کے کتوں کی تو بہت بات کی جا رہی ہے، سنا ہے بی گالہ میں عمران خان کے پاس اعلیٰ نسل کے کتے ہیں، تحریک انصاف کے لوگ احساس کمتری کا شکار ہیں، الیکشن ٹربیونل میں موجود کیسز کی تعداد اتنی نہیں کہ تحریک انصاف حکومت بنا سکے، عمر ایوب کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے ارکان نے شور شرابہ کیاجس پر عمر ایوب نے لقمہ دیا کہ ان کی سچی باتیں کڑوی لگیں، اس لیے تکلیف ہے۔قبل ازیں ایوان میں بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید :

قومی -