افغانستان میں خاتون ٹیکسی ڈرائیورمنظرعام پر آگئی

افغانستان میں خاتون ٹیکسی ڈرائیورمنظرعام پر آگئی
افغانستان میں خاتون ٹیکسی ڈرائیورمنظرعام پر آگئی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں 10سال سے ٹیکسی چلانے والی خاتون ڈرائیور منظر عام پر آ گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مزار شریف شہر میں گذشتہ 10سال سے ٹیکسی چلانے والی سارہ باہی نے کہا کہ اُس کی سواریوں میں عموماً مردہوتے ہیں اور وہ اُنہیں خواتین کے حقوق سے متعلق قائل کرنے کی کوشش کرتی ہے ، بتاتی ہے کہ خواتین کا ٹیکسی چلانا بری بات ہے اور نہ ہی غیراسلامی ۔اُن کاکہناتھاکہ اگلے صدر کی مخالفت کے باوجود اصلاحات پر کام کرنا چاہئے اور وہ بھی ٹیکسی چلانے کی کوشش کرتی رہیں گی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ممکنہ طورپر پہلی خاتون ڈرائیورسارہ باہی کاکہناتھاکہ وہ آنیوالی حکومت سے پرامید ہے ، حکومت کو خواتین پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -