اوباما کا تقریب کے دوران خاتون کھلاڑی سے مذاق،بال بال بچ گئیں

اوباما کا تقریب کے دوران خاتون کھلاڑی سے مذاق،بال بال بچ گئیں
اوباما کا تقریب کے دوران خاتون کھلاڑی سے مذاق،بال بال بچ گئیں

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما کی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب اوباما نے باسکٹ بال کی خاتون کھلاڑی کے پاﺅں کی طرف اشارہ کرنے پر خاتون ڈرگئیں اورلڑکھڑانے پراوبامانے اُسے تھام لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بارک اوباما نے ریاست کینکٹی کٹ کی کھلاڑیوں کو اپنے ہاں مدعو کیااور وہ یونیورسٹی طلبہ سے بات کرتے ہوئے مصافحہ کرنے کے لیے ایک طرف کھڑی خواتین کھلاڑیوں کی طرف بڑھے اور اچانک انہوں نے ایک خاتون کھلاڑی کے پاﺅں میں کسی چیز کی طرف اشارہ کیاجس پر خاتون گھبراگئیں اورپیچھے ہٹنے پر ایساتوازن بگڑا کہ پھسلتی ہی گئیں، گرنے وہی والی تھیں کہ امریکی صدر ان تک پہنچ گئے اور اسٹیفنی ڈولسن کو سہارا دے کر واپس لے آئے اور سب کے ساتھ کھڑا کیا۔ اوباما نے خیریت دریافت کی، تو خاتون کھلاڑی کھل کھلا کر ہنسنے لگی۔ دلچسپ صورتحال پر محفل میں ہر کسی کا چہرہ کھل اٹھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس