سعودی خاتون نے شوہر کو دوسری شادی کرنے پر قتل کر دیا

سعودی خاتون نے شوہر کو دوسری شادی کرنے پر قتل کر دیا
سعودی خاتون نے شوہر کو دوسری شادی کرنے پر قتل کر دیا

  

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون اپنے خاوند کی دوسری خاتون سے شادی پر نالاں تھی اور اس نے اس شادی کے چند روز کے بعد ہی اپنے شوہر اور اس کی نوبیاہتا دلہن پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔خاوند کو متعدد گولیاں لگی تھیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے اور اس کی دوسری بیوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مردوں کو بیک وقت چار تک شادیاں کرنے کی اجازت ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -