سعودی عرب میں دنیا کی تیز ترین لفٹ لگائی جائے گی

سعودی عرب میں دنیا کی تیز ترین لفٹ لگائی جائے گی
سعودی عرب میں دنیا کی تیز ترین لفٹ لگائی جائے گی

  

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ میں تعمیر ہونے والے کنگڈم ٹاور میں دنیا کی جدید اور تیز ترین لفٹ نصب کی جائے گی جبکہ جاپانی کمپنی ’کونے‘ اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق لفٹ کی رفتار دس میٹر فی سیکنڈ ہو گی،جدہ کے علاقے ابحر میں تعمیر ہونے والے کنگڈم ٹاور کی بلندی ایک کلومیٹر سے زیادہ ہو گی اور یہ منصوبہ 2018ءمیں مکمل ہوگااور تکمیل کے ساتھ ہی اسے دنیا میں سب سے بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔یاد رہے کہ اس عمارت کو سعودی عرب کاتعمیراتی گروپ ’بن لادن ‘تعمیر کر رہا ہے۔’کونے ‘لفٹس کے ذریعہ کنگڈم ٹاور میں تیز رفتار لفٹ کی تنصیب کے بعد ٹاور میں دنیا کی سب سے تیز رفتار ڈبل ڈیکر لفٹس کی سہولت حاصل ہو سکے گی۔ یہ ایلیویٹر 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے 660 ایم تک جانے والا دنیا کا بلند ترین ایلیویٹر ہوگا۔ جے ای سی کے سی ای او منیب حماد نے کہا کہ ہم دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کر رہے ہیں اور تیز رفتار لفٹس کی تنصیب کیلئے ہم نے معروف جاپانی کمپنی ’کونے‘ کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہ کمپنی ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے جو اس صنعت کی تمام حدود سے بلند تر ہے اور لفٹس کو اس بلندی تک لے جانے کی اہل ہے جسے اس سے قبل ناممکن سمجھا جاتا تھا۔واضح رہے کہ کنگڈم ٹاور میں کونے 65 لفٹس اور برقی زینے لگائے جائیں گے، جن میں کونے 2 ڈبل ڈیک منی اسپیس لفٹس بھی شامل ہوں گے۔

مزید : رئیل سٹیٹ