الازہر یونیورسٹی مصرکے 82 طلبا کو پانچ سال قید کی سزا

الازہر یونیورسٹی مصرکے 82 طلبا کو پانچ سال قید کی سزا
 الازہر یونیورسٹی مصرکے 82 طلبا کو پانچ سال قید کی سزا

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی عدالت نے الازھر یونیورسٹی کے 82 طالبعلموں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت پر پانچ سال قید کی سزا سنادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری عدالت نے 25 جنوری کو دارالحکومت قاہرہ میں مظاہروں کے دوران تشدد کے الزامات کے تحت ان کو سزا سنائی اور ایک لاکھ مصری پاﺅنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔ سابق صدر محمد مرسی کو سیکیورٹی حکام کی جانب سے حکومت سے باہر کرنے کے بعد سے مصر کی سیکیورٹی فورسز اور طالبعلموں میں تصادم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں مگر اب حکومت نے فورسز کو یونیورسٹی میں داخل ہونے اور یونیورسٹی انتظامیہ کو طالبعلموں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اختیار دے دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -