افغانستان میں طالبان نے 35 پروفیسرز کو یرغمال بنالیا

افغانستان میں طالبان نے 35 پروفیسرز کو یرغمال بنالیا
افغانستان میں طالبان نے 35 پروفیسرز کو یرغمال بنالیا

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹی کے 35 پروفیسرز کو یرغمال بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق افغاسنتان کے صوبہ غزنی میں طالبان نے یونیورسٹی کے 35 پروفیسرز کو یرغمال بنالیا۔ صوبائی حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے ایک بس کو نذر آتش کرنے کے بعد پروفیسرز کو یرغمال بنایا۔ افغان فوج کے ترجمان محسن خان نے کہا کہ بمباری غلطی سے کی گئی اور اس میں ایک افغان فوجی بھی ہلاک ہوا۔ ادھر طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ قندھار میں آپریشن کے دوران اہم کمانڈر عطا محمد عرف حاجی تفسیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی طالبان کمانڈر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -