حکومت نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے انوکھامنصوبہ بنالیا

حکومت نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے انوکھامنصوبہ بنالیا
 حکومت نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے انوکھامنصوبہ بنالیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجلی کا شارٹ فال کم رکھنے کیلئے ایک انوکھا حل تلاش کرلیا ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق حکومت کی بعض شخصیات نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم سے کم رکھنے کیلئے صارفین کو کم وولٹیج فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ۔ وزارت پانی و بجلی کہ ہدایت پر کم وولٹیج فراہم کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کم وولٹیج فراہم کرنے کا مقصد ایئرکنڈیشنز کے استعمال کو روکنا ہے۔ دوسری جانب کم وولٹیج کی وجہ سے شہریوں کے قیمتی برقی آلات خراب ہورہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس