اچھی نوکری کیلئے تعلیم نہیں، خوبصورتی ضروری

اچھی نوکری کیلئے تعلیم نہیں، خوبصورتی ضروری
 اچھی نوکری کیلئے تعلیم نہیں، خوبصورتی ضروری

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو زندگی کی دوڑ میں آگے نکلنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کو ہی کامیابی کا سب سے بہترین راز سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین نے محاورہ ہی بدل دیاہے اور انکشاف کیاہے کہ اچھی نوکری کیلئے تعلیم نہیں بلکہ خوبصورتی ضروری ہے ۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ اچھی نوکری حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم ضروری نہیں بلکہ خوبصورت ہونا ہی کامیابی کا معیار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پرکشش چہرے کے حامل افراد میں اعتماد بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے اور ان کے باس یا مالکان کا رویہ بھی ان کے ساتھ بہتر ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق خوبصورت افراد اپنے کیریئر میں آگے نکل جاتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں اوسط درجے کے افراد وہ مقام نہیں حاصل کرپاتے۔

مزید : تعلیم و صحت