واٹس ایپ نے بھی کانٹیکٹ ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دے دی

واٹس ایپ نے بھی کانٹیکٹ ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دے دی
 واٹس ایپ نے بھی کانٹیکٹ ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دے دی

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کو اگر دو دھاری تلوار کہا جائے تو ہر گز غلط نہیں ہوگا بعض دفعہ یہ سہولت ہوتی ہے اور بعض دفعہ پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔ یہی مسئلہ ملٹی پلیٹ فارم چیٹ ایپلی کیشن وائٹس ایپ کے ساتھ رہا ہے لیکن اب کنٹینٹ ڈیلیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی ہے ۔ اگر کوئی واٹس ایپ استعمال کرتا ہے تو یہ بات پتا ہونی چاہیے کہ وہی کانٹیکٹ صارف کو ظاہر ہوگا جو اس کے موبائل میں ہوگا اگر اسے ڈیلیٹ کرنا ہے تو یہ نمبر موبائل سے ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔ دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ واٹس ایپ کے مرکزی صفحہ پر سیدھے ہاتھ پر تین ڈاٹس شو ہوتے ہیں ان پر ٹیپ کریں تو ڈیلیٹ کا آپشن شو ہوجائے گا۔ اس پر ٹیپ کرنے سے وہ کانٹیکٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ اگر صارف پھر بھی اس شخص کو اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں دیکھے تو اس کی وجہ وہ تمام چیٹس ہیں جو صارف نے اس شخص سے پہلے کی ہوتی ہیں، اس لئے ان چیٹس کو بھی ڈیلیٹ کرنا ہوگااور اب ایپلی کیشن نے یہ سہولت فراہم کردی ہے ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -