سینئر فنکاروں نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اُٹھادیا

سینئر فنکاروں نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اُٹھادیا
 سینئر فنکاروں نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اُٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کی سینئر فنکاروں نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اُٹھادیاہے ، کسی نے اپنی بچپن کی شادی کا رونا رویا تو کسی شوہر کی طرف سے پکارے جانیوالے نام کے بارے میں بتایا۔ ایک ٹی وی چینل پر مارننگ شو میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر فنکارہ ذہین طاہرہ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے گھرانے پر فخر ہے، دونوں بیٹے اور لڑکیاں فرمانبردار اور محبت کرنے والے ہیں۔ ٹی وی فنکارہ جہاں آراءحئی، غزالہ جاوید اور شہناز آپا بھی موجود تھیں۔ ذہین طاہرہ نے اس موقع پر گانے بھی سنائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے، 65 سال رفاقت رہی اور شادی چودہ برس کی عمر میں ہوئی تھی۔ جہاں آرا حئی نے کہا کہ تمام بیویاں اپنے شوہروں کے لاڈ میں ہوتی ہیں اور ان کے شوہر بھی اچھا سلوک کرتے تھے۔ غزالہ جاوید نے کہا کہ ان کے شوہر ببلی کہتے تھے اور انہوں نے کبھی بھی موٹی ہونے پر اعتراض نہیں کیا۔ شہناز آپا نے کہا کہ میرے شوہر جانو کہتے تھے اور مجھے یہ ان کا جملہ بہت یاد آتا ہے۔

مزید :

تفریح -