عالیہ بھٹ گارنیئر فرکٹس کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

عالیہ بھٹ گارنیئر فرکٹس کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں
عالیہ بھٹ گارنیئر فرکٹس کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیئر کیئر برانڈ گارنیئر فرکٹس نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھارت میں اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیاہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گارنیئر فرکٹس نے بھارت میں کسی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ اداکارہ بھارت میں کمپنی کے مصنوعات کی تشہیر کریں گی۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ اُن کے بال اُن کے لئے بہت اہم ہیں اور وہ ہمیشہ گارنیئر فرکٹس کا شیمپو استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمپنی کے نئے شیمپو اور کنڈیشنرز بھارتیوں کے لئے بنائے گئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہر لڑکی اس سے مستفید ہوگی۔ معروف فلمساز مہیش بھٹ کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ وہ ”گارنیئر فرکٹس“ کی نمائندگی کریں گی۔

مزید :

تفریح -