روسی سفیر نے پاکستان کی طرف سے ہیلی کاپٹر خریداری کے آرڈر کی تصدیق کردی

روسی سفیر نے پاکستان کی طرف سے ہیلی کاپٹر خریداری کے آرڈر کی تصدیق کردی
روسی سفیر نے پاکستان کی طرف سے ہیلی کاپٹر خریداری کے آرڈر کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات روسی سفیرالیکسی وائی دیدووف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے روس سے جدید ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا آرڈر دیا ہے، معاہدے پر دفاعی حکام کی بات چیت جاری ہے، جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش ہے، روس دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون پر کبھی پابندی نہیں رہی، پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی، سیاسی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط تعاون جاری رہے گا، افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کیلئے سیکیورٹی بہت بڑا چیلنج ہوگا۔