پارلیمانی کمیٹی نے اطہر من اللہ کو جج بنانے کی توثیق کردی

پارلیمانی کمیٹی نے اطہر من اللہ کو جج بنانے کی توثیق کردی
پارلیمانی کمیٹی نے اطہر من اللہ کو جج بنانے کی توثیق کردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاءبندیال کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ امتیاز احمد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کوچیئرمین کمیٹی سینیٹر رفیق رجوانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والے اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

مزید :

اسلام آباد -