نگار خان کا پاکستانی بزنس مین سے شادی کا فیصلہ

نگار خان کا پاکستانی بزنس مین سے شادی کا فیصلہ
نگار خان کا پاکستانی بزنس مین سے شادی کا فیصلہ

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ گوہر خان کی بڑی بہن نگار خان نے ایک پاکستانی تاجر سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم زیادہ تر منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اس کا نام بتانے سے انکار کیا ۔ نگار خان پاکستانی بزنس مین سے شادی کی منصوبہ بندی کررہی ہے جو اس وقت دبئی میں مقیم ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اس پاکستانی کا نام بتائے بغیر اس سے ملاقاتوں اور مستقبل میں زندگی کا ساتھی چننے کا اعتراف کیا ہے تاہم اس کی شناخت بتانے سے فی الحال گریز کیا ہے کیونکہ وہ اس کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہے۔ نگار خان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کا تعلق فلمی صنعت سے نہیں اور وہ انتہائی اچھے مزاج کا مالک ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ شادی کی پروپوزل اس کی طرف سے ہی پہلے آئی اور شادی کے بعد کچھ عرصے کے لئے فلمی صنعت کو خیر باد کہہ دے گی۔

مزید :

تفریح -