حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کرنے میں تاخیر کر دی:یوسف رضا گیلانی

حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کرنے میں تاخیر کر دی:یوسف رضا گیلانی
 حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کرنے میں تاخیر کر دی:یوسف رضا گیلانی

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت 3میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے پورے نہیں کر سکی،حکومت نے دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کرنے میں تاخیر کردی،ایک بار پھر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے حکومت سیکیورٹی کے معاملات بہتر بنائے۔آل پارٹیز کا نفرنس میں حکومت کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لئے مینڈیٹ دیا لیکن حکومت نے یہ فیصلہ کرنے میں تاخیر کر دی کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کئے جائیں یا ان کے خلاف آپریشن ،اب بدلتی ہوئی صورتحال پر ایک دفعہ پھر اے پی سی بلائے جانے کی ضرورت ہے،یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب  میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنے والوں کے ساتھ فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہو سکتی۔

مزید :

قومی -