دھمکی کے ساتھ غصہ ضروری

دھمکی کے ساتھ غصہ ضروری
دھمکی کے ساتھ غصہ ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک (نیوز ڈیسک) علم نفسیات کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق اگر آپ غصے کی حالت میں کسی کو کوئی بات کہتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے غصے کا اثر بھی ہو تو اس کا اظہار آپ کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کے تاثرات سے بھی ہونا چاہیے کیونکہ آپ کے غصیلے چہرے کو دیکھ کر لوگوں کو بہت اچھی طرح یہ بات سمجھ آجاتی ہے کہ آپ واقعی سنجیدگی سے غصہ کررہے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ کے الفاظ سے غصے کا اظہار ہورہا ہو اور آپ کے چہرے پر غصے کے تاثرات نہ ہوں تو آپ کے غصے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا۔ جریدے ”سائیکولوجیکل سائنس“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں 870 افراد نے حصہ لیا۔ ماہرین نے معلوم کیا کہ دو افراد میں رقم کی تقسیم کے تجربہ میں جب ایک نے غصے والے الفاظ کے ساتھ چہرے کے تاثرات کو بھی استعمال کیا تو دوسرا شخص پہلے کو زیادہ حصہ دینے پر تیار ہوگیا۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ہم الفاظ پر تو قابو رکھ سکتے ہیں لیکن غصے کی حالت میں چہرے کے تاثرات پر قابو رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے اس لئے جب ہم کسی کے چہرے پر غصے کے تاثرات دیکھتے ہیں تو قدرتی طور پر ہی معاملے کو زیادہ سنجیدہ سمجھتے ہیں۔

مزید :

تفریح -