آدم خور خاتون کو کاٹ کر کھا گیا

آدم خور خاتون کو کاٹ کر کھا گیا
آدم خور خاتون کو کاٹ کر کھا گیا

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ایک امریکی شخص نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے ایک عورت کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر، ہاتھ اور پاﺅں کاٹ کر علیحدہ کردئیے اور اس کے بعد مقتولہ کا گوشت بھی کھاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ گریگری ہیل نے لیزا میری نامی خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کا سرکاٹ دیا اور پھر اس کا ہاتھ اور بازو بھی کاٹ کر ایک بالٹی میں ڈال دئیے۔ اس کے بعد گریگری نے اس خاتون کے پاﺅں اور دیگر اعضاءکاٹے اور انہیں ایک دوسرے بالٹی میں ڈال دیا۔ پولیس کے مطابق اس جنونی قاتل نے مقتولہ کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد اس کا گوشت بھی کھایا۔ پولیس افسران جب اس کے گھر پہنچے تو فرش پر خون اور انسانی گوشت کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے۔ مقامی محکمہ قانون کی خاتون افسر نے بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے اس شہر میں مقیم ہے اور اس نے آج تک اس قسم کا خون جمادینے والا جرم نہیں دیکھا۔ اس واقعے کے بعد سارے شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

مزید : جرم و انصاف