چھ سالہ بچہ کلاس میں ہیروئن لے آیا

چھ سالہ بچہ کلاس میں ہیروئن لے آیا
چھ سالہ بچہ کلاس میں ہیروئن لے آیا

  

بوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکی شہر فلاڈلفیا میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سکول میں پہلی جماعت کی ایک طالبہ ہیروئن کے پیکٹ لے آئی اور کچھ بچوں نے اسے چورن سمجھ کر چاٹنا شروع کردیا۔ والدین کو خبر ملتے ہی شہر میں ہلچل مچ گئی اور بڑی تعداد میں متفکر والدین سکول میں جمع ہوگئے۔ بیس بچوں کو فوری طور پر ہسپتال میں لے جاکر ان کا معائنہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی بچے نے اس مہلک زہر کو نگلا نہیں تھا اورمحض کچھ پیکٹوں کو چبانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ہیروئن کے 11 پیکٹ پہلی جماعت کی طالبہ سکول لے کر آئی تھی اور اس کے کلاس فیلوز کے قبضے سے یہ پیکٹ برآمد کرلئے گئے تھے۔ پولیس نے بچی کی ماں اور اُس کے بوائے فرینڈ کے خلا ف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

مزید : جرم و انصاف