انجلینا جولی نے برطانوی وزیر اعظم اور سیکرٹری خارجہ کے ہوش اڑا دیے

انجلینا جولی نے برطانوی وزیر اعظم اور سیکرٹری خارجہ کے ہوش اڑا دیے
انجلینا جولی نے برطانوی وزیر اعظم اور سیکرٹری خارجہ کے ہوش اڑا دیے
کیپشن: British US

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) برطانوی دارالحکومت میں اس وقت دلچسپ منظر پیدا ہوگیا جب ایک تقریب میں ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی موجودگی میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر خارجہ ولیم ہیگ کو دیوانہ کردیا اور دونوں ایک دوسرے سے بڑھ کر اس خوبرو حسینہ پر نچھاور ہونے لگے۔ یہ تقریب جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خلاف آگاہی اور اقدامات کرنے کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی اور انجلینا جولی اس میں اقوام متحدہ کی نمائندہ کے طور پر شریک تھیں۔ تقریب کے حاضرین اور صحافی یہ دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے کہ برطانیہ کے دو طاقتور ترین سیاستدان اس ہالی ووڈ حسینہ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بچھے جارہے تھے۔ دونوں لپک لپک کر انجلینا کے آگے پیچھے ہورہے تھے، بات بات پر قہقہے لگارہے تھے اور اسے متاثر کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے تھے۔ انجلینا کی چاپلوسی کرنے اور اسے خوش کرتے ہو ئے دونوں میں ایک مقابلے کی سی فضا پیدا ہوگئی تھی۔ ان حرکتوں پر برطانوی میڈیا نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے . تاہم انجلینا نے اپنی زیادہ توجہ تقریب کے اصل مقصد کی طرف ہی رکھی۔

مزید :

بین الاقوامی -