فٹ بال کے عالمی مقابلوں کا آغاز کل ہو گا

فٹ بال کے عالمی مقابلوں کا آغاز کل ہو گا
فٹ بال کے عالمی مقابلوں کا آغاز کل ہو گا
کیپشن: Football Logo

  

برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال کے عالمی مقابلوں کا آغاز کل سے برازیل میں ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں برازیل اور کروشیا میدان میں اتریں گے۔ اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے درمیان 64 میچز کھیلے جائیں گے تاہم چیمپئن کا تاج کون اپنے سر سجائے گا اس کیلئے 13 جولائی تک انتظار کرنا ہو گا۔ فٹ بال ورلڈکپ کے جنون نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس سلسلے میں دنیا بھر کے ملکوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ہر ملک کی عوام اس بات کی خواہاں ہے کہ یہ ورلڈ کپ ان کی ٹیم ہی جیتے اور اس سلسلے میں کئی مضحکہ خیز اور دلچسپ خبریں بھی منظر عام پر آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے میچوں میں فاتح کا چناﺅ کرنے کیلئے کئی ممالک میں جانور بھی میدان میں آ گئے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ میچ سے قبل ہی اس کے فاتح کے بارے میں بتا دیں گے۔ یہی نہیں بلکہ ایک جادوگر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے اپنے کالے جادو کی بدلت برازیلین ٹیم کے کھلاڑی رونالڈو کو ان فٹ کر دیا ہے تاکہ وہ اس کی ٹیم کے خلاف نہ کھیل سکیں۔ ورلڈ کپ کے عالمی مقابلوں کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔

مزید :

کھیل -