بہادر چینی خاتون موت سے لڑ پڑی

بہادر چینی خاتون موت سے لڑ پڑی
بہادر چینی خاتون موت سے لڑ پڑی

  

بیجنگ ( بیورورپورٹ) کھیت میں کام کے دوران خاتون کسان کی گردن میں درخت کی شاخ پیوست، 7میل پیدل سفر طے کرکے خود ہی ہسپتال پہنچ گئی۔ 70سالہ سولیو کا کہنا ہے کہ ”وہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے ایک دور دراز علاقہ میں کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ اچانک ایک درخت کی شاخ میری گردن میں پیوست ہو گئی، جسے میں نے زور سے پیچھے کی طرف دھکیلا تھا۔ شاخ اتنی زور سے گردن میں لگی کہ میری چیخ نکل گئی اور مجھے یوں محسوس ہوا کہ میں مر رہی ہوں۔ اس وقت میں اکیلی تھی اور مجھے اس سے بہتر کچھ سوجھا ہی نہیں کہ میں خود ہی ہسپتال چلی جاﺅں کیوں کہ میں کھیتوں میں مرنا نہیں چاہتی تھی“۔ خاتون کو پہلے ایک مقامی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ڈازہو شہر کے ایک مشہور ہسپتال کینگچنگ میں داخل کروا دیا گیا، جہاں کامیاب آپریشن کے ذریعے اس کی گردن سے شاخ نکال دی گئی۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لیو خوش قسمت ہےں کہ شاخ نے گردن کی کسی اہم جگہ کو متاثر نہیں کیا۔

مزید : بین الاقوامی