سونامی نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا ،کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے تحریک انصاف کی 10رکنی ایگزیکٹو کونسل قائم

سونامی نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا ،کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے تحریک انصاف ...
سونامی نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا ،کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے تحریک انصاف کی 10رکنی ایگزیکٹو کونسل قائم
کیپشن: pti

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ )عمران خان کی سونامی نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا ،کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے تحریک انصاف کی 10رکنی ایگزیکٹو کونسل قائم کر دی گئی ، کونسل 6 ماہ میں آزاد کشمیرمیں یونین کونسل، تحصیل اور ضلع کی سطح پرپارٹی کو آرگنائز کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے 10 رکنی ایگزیکٹو کونسل قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر لطف الرحمان کو کونسل کا صدر، سردار ابرار جاوید سینئر نائب صدر اور سردار بابر حسین کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ مسز آسیہ رفیق خواتین ونگ اور چوہدری عباس رضا یوتھ ونگ کے نمائندے ہوں گے جبکہ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن آزاد کشمیرکی سرپرستی توقیر بابر کو دے دی گئی۔نوٹیفیکیشن تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے جاری کیا ۔

مزید :

اسلام آباد -