بچوں کے لئے بلٹ پروف کمبل تیار

بچوں کے لئے بلٹ پروف کمبل تیار
بچوں کے لئے بلٹ پروف کمبل تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکلاہوما (نیوزڈیسک ) امریکی سکولوں میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے دوران بچوں کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف چھوٹا گدا متعارف کروا دیا گیا۔ امریکہ میں آج کل سکولوں میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں بے تحاشا اضافہ نے والدین کو گہری تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے اور وہ اپنے بچوں کے حوالے سے نہایت عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے اوکلاہوما کے ماہرین نے بلٹ پروف گدا متعارف کروا دیا ہے۔ شوخ نارنجی رنگ کے اس بلٹ پروف کمبل یا گدا میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ 90 فیصد تک ہر قسم کے اسلحہ کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ باآسانی تہہ ہوجانے والا یہ بلٹ پروف گدا تین سائزوں میں دستیاب ہوگا، جسے سینے یا پشت پر باندھا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اس گدا کی موجودگی میں اب سکول میں فائرنگ کی صورت میں بچوں کو ٹیبلوں یا کرسیوں کے نیچے چھپنا نہیں پڑے گا بلکہ وہ جلدی سے اس گدا کو باندھ لیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچ سکیں۔ یہ گدا بنانے والے کمپنی پروٹیکٹ کا کہنا ہے کہ اس ڈھال کی تیاری میں وہی میٹریل استعمال کیا گیا ہے، جو عام طور پر فوج یا قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی ابتدائی قیمت ایک ہزار ڈالر ہے تاہم سکول کی طرف سے زیادہ مقدار میں خریدنے پر اس کی قیمت کم بھی ہو سکتی ہے۔