تعلیمی کارکردگی اہم نہیں ، گوگل نے بتا دیا

تعلیمی کارکردگی اہم نہیں ، گوگل نے بتا دیا
تعلیمی کارکردگی اہم نہیں ، گوگل نے بتا دیا
کیپشن: google

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( نیوزڈیسک) کئی سالوں کے اعدادوشمار کو دیکھنے کے بعد گوگل نے یہ جانا ہے کہ کالج جی پی اے اور ٹرانسکرپٹس (کسی ریکارڈنگ کا تحریری مواد) جیسی چیزوں کا حصول بے کار ہیں۔ اس انکشاف کے بعد کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کبھی نہ کالج جانے والے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمات حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے گوگل کے سینئر نائب صدر لیزلو بوک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری نہ رکھنے والے لوگوں کی بھرتی سے ٹرانسکرپٹس کے رجحان میں کمی ہو گی۔ ہم ایسی ٹیم بنانے جا رہے ہیں جس میں 14فیصد ایسے لوگ ہوں گے جو کبھی کالج نہیں گئے۔ زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کو بھرتی نہ کرنے کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے لیزلو بوک کا کہنا تھا کہ زیادہ پڑھے لکھے لوگ صرف ایک خاص ماحول یا شعبہ کے تربیت یافتہ ہوتے ہیں، جبکہ کم پڑھے لکھے لوگوں میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ ہرچیز کو سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کالج میں تعلیم حاصل کرتے وقت میں نے خود دیکھا کہ ہمارے اساتذہ ہمیں صرف ایک خاص شعبہ کے لئے تیار کرتے اور انہیں وہی جواب درست لگتا جو طے شدہ ہو۔ کالج میں دو یا تین سال کی کارکردگی ہمارے لئے بالکل غیر متعلقہ ہے، کیوں کہ گوگل میں ہمیں مختلف اقسام کی مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ گوگل کے سینئر نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ نئی پالیسی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم کالج گریجوایٹ کو یکسر نظر انداز کر رہے ہیں، ہمارے پاس ابھی بھی بہت زیادہ پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں اور آئندہ بھی ان کی خدمات حاصل کی جاتی رہیں گی، کیوں کہ کالج انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں کی تعلیم کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔