کراچی ائر پورٹ حملہ:وزیر داخلہ کے غائب رہنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی ائر پورٹ حملہ:وزیر داخلہ کے غائب رہنے کی وجہ سامنے آگئی
کراچی ائر پورٹ حملہ:وزیر داخلہ کے غائب رہنے کی وجہ سامنے آگئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ائر پورٹ حملے کے وقت وزیر داخلہ کہاں تھے؟چوہدری نثار کے اتنے اہم موقع پر منظر سے غائب ہونے کا سبب سامنے آگیا ہے۔کراچی میں دہشتگردی کا ایسا واقعہ جس نے ملک بھر کی سیاسی ،سول اور فوجی قیادت کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی تھی ایسے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایسے اہم موقع پر منظر سے غائب رہنا انتہائی تعجب کی بات تھی جس کا راز ایک نجی ٹی وی کی خبر نے فاش کر دیا ہے جس کے مطابق ان کے غائب رہنے کی وجہ وزیر داخلہ اور وزیر اعظم ہاﺅس میں ناراضگی بتائی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ان بن کے نتیجے میں چوہدری نثار گذشتہ تین دن سے وزیر اعظم ہاﺅ س سے رابطے میں نہیں تھے۔کراچی ائر پورٹ پر حملے کے بعد وزیر اعظم نے چوہدری نثار سے بات کرانے کا حکم دیا اور عملہ تقریباً ساری رات وقفے وقفے سے چوہدری نثار سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن چوہدری نثار نے وزیر اعظم ہاﺅ س کی کالوں کا  کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں