اورنگی ٹاﺅن میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکا ر جاں بحق ، آج پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی

اورنگی ٹاﺅن میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکا ر جاں بحق ، آج پرتشدد ...
اورنگی ٹاﺅن میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکا ر جاں بحق ، آج پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اورنگی ٹاﺅن کے علاقہ مومن آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکا ر جاں بحق ہو گئے ، آج شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4حملہ آوروں نے مومن آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار اقبال اور حفیظ جاں بحق ہو گئے، دونوں اہلکار فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ مومن آباد تھانے پر گزشتہ ہفتے دو بم حملے بھی کئے گئے تھے جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔دوسری جانب اورنگی ٹاﺅ ن کے ہی علاقے گلشن توحید میں بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیاجبکہ کورنگی ٹاو¿ن کے علاقے عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا ۔ محمود آباد سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق لاش دو دن پرانی ہے۔اسی طرح سچل گوٹھ سے بھی ایک خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ماڑی پور کے علاقے میں لوٹ مار کر نے کے بعد فرار ہونے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید : کراچی