پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر ماں نے بیٹی قتل کر دی

پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر ماں نے بیٹی قتل کر دی
پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر ماں نے بیٹی قتل کر دی

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر سفاک ماں نے بیٹی کوقتل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بودلہ ٹاﺅن کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ اسکی ماں اپنی مرضی سے بیٹی کی شادی کرانے پر بضد تھی۔ مقتولہ کے والد کے مطابق اسی بات پر ماں اور بیٹی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پہلے تو لڑکی کے بھائیوں نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں ماں نے اسے جان سے مارڈالا۔پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان -